منی گرام اوربینک الفلاح کا پاکستان مےں سرحد پار رقم کی منتقلی کے فروغ کے لیے بابر اعظم کے ساتھ شراکت داری کا اعلان

Pakistan

کراچی(پاکستان پوسٹ) ڈیجیٹل P2Pادائیگیوں کے شعبہ مےں انقلاب برپا کرنے والے عالمی لیڈر، منی گرام انٹرنیشنل اور پاکستان کے بڑے بینکوں مےں شمار کئے جانے والے ادارے، بینک الفلاح نے پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر اور پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان ، بابر اعظم کے ساتھ ایک نئے معاہدے کی توثیق کا اعلان کیا ہے۔بابر اعظم کے ساتھ ہونےوالے اس معاہدے کا اعلان منی گرام اور بینک الفلاح کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے عید الاضحی سے چند روز قبل کیا گیا ۔ اس معاہدے کے تحت بابر اعظم دنیا بھر مےں کسٹمر کو اپنی رقوم اپنے پیاروں کو بھیجنے کے لیے منی گرام سروسز کو استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے فروغ دیں گیں۔ کسٹمرز کو آگاہی فراہم کی جائے گی کہ وہ پاکستان بھر میں بینک الفلاح کی 750سے زائد برانچوں پر نقد رقوم وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کے بینک اکاﺅنٹس اور بینک الفلاح کے ذریعے پاکستان مےں پارٹیسیپیٹنگ والٹس مےں براہ ِ راست بھی منتقل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر منی گرام کے چیف کنزیومر آفیسر، گریگ ہال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،” جیسا کہ ہم دنیا بھر کے خاندانوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے عالمی وصولی نیٹ ورک کو بڑھا رہے ہیں، ہمےں بابر اعظم کے ساتھ کام کرنے پر بے حد خوشی ہے تاکہ ہم بینک الفلاح کے ساتھ اپنی شراکت داری کے ذریعے پیش کردہ متعدد خدمات کو فروغ دے سکیں۔ بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ کارپوریٹ، انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس ، سعد الرحمان خان نے اس نئی پیش رفت پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ،” ہم اس بات پر تہہ دل سے خوشی کا اظہار کرتے ہیں کہ بینک الفلاح کی منی گرام کے ساتھ سرحد پار ادائیگیوں کے سلوشنز کے حوالے سے شراکت داری مےں بابر اعظم نے ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ شراکت داری نہ صرف پاکستان مےں فیملیز کے درمیان بینک الفلاح کی جانب سے تیز ترین اور قابل بھروسہ رقم کی منتقلی کے پیغام کو مزید پھیلانے مےں معاون ثابت ہوگئی بلکہ کسٹمرز کی ضروریات کو مو¿ثر انداز مےں پورا کرنے کے حوالے سے ان کے ہم پر اعتماد کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔ بابر اعظم کی جانب سے عوام الناس سے کی جانے والی اپیل نیز پاکستان اور بیرون ملک سے سامعین کی ان کے ساتھ محبت سے جڑنے اور ان کی بات پر عمل کرنے کی عادت منی گرام اور بینک الفلاح کے لیے انتہائی مفید اور کار آمد ہے جو مل کر ان بیرون ِ ملک پاکستانیوں کو مالی روابط مےں اسانییاں فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔” مےں منی گرام جیسے عالمی برانڈ اور پاکستان کے بڑے نجی بینکوں مےں سے ایک ، بینک الفلاح کے ساتھ شراکت داری کے لیے پر جوش ہوں جو اپنے پارٹیسیپیٹنگ والٹ، کیش پک اپ اور ڈائریکٹ ٹواکاﺅنٹ سروسز کے ذریعے صارفین کی ترسیلات بغیر کسی رکاوٹ کے پاکستان منتقل کر کے خاندانوں اور پیاروں کو جوڑنے مےںمدد کرتے ہیں۔ مےں ان حقیقی ہیروز کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو سخت محنت کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لیے رقم گھر بھیجتے ہیں اور ہمارے ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔“
پاکستانی مارکیٹ منی گرام اور بینک الفلاح
بابر اعظم کے ساتھ ہونے والا یہ معاہدہ ایک ایسے وقت مےں ہوا ہے کہ جب منی گرام اور بینک الفلاح پاکستان مےں اپنی ایسوسی ایشن اور نیٹ ورک کو وسعت دینے مےں مصروف عمل ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 2021کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان 31.07بلین امریکی ڈالر کے ساتھ ان ورڈریمیٹنس کے حوالے سے سر فہرست مارکیٹس مےںشمار کیا جاتا ہے اور منی گرام اور بینک الفلاح کے لیے یہ ایک اہم ترین مارکیٹ ہے۔ ایک نئے تائید کنندہ کے ساتھ منی گرام پاکستان میں اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتاہے۔
منی گرام انٹرنیشنل Inc.کے بارے میں:
منی گرام انٹرنیشنل Inc.، ڈیجیٹل P2Pادائیگیوں کے شعبہ مےں انقلاب برپا کرنے والے عالمی سطح کا ارادہ ہے، جو دنیا بھر کے لوگوں کو آپس مےں جوڑنے کے لیے مالیات کی ترسیل سے متعلق سہولیات فراہم کرتا ہے۔ رقم کو محرک رکھنے کی بامقصد حکمت عملی کے ساتھ، منی گرام نے فن ٹیک کی جدت کو اپناتے ہوئے اور اپنے کسٹمرز کو مرکز نگاہ رکھتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں مےن 150ملین سے زائد لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کی ہیں۔ منی گرام پانے جدید، محرک ، اور اے پی آئی پر منبی پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے عالمی سطح پر سرفہرست برانڈز کے ساتھ اشتراک کر کے اپنی خدمات بہم فراہم کرتا ہے۔ منی گرام سرہد پار ادائیگی مےں جدت اور بلاک چین اینیبلڈ کا بھی علمبردار ہے۔ مزید معلومات کے لیے ir.moneygram.comوزت کریں اور سوشل میڈیا پر @MoneyGramکو فولو کریں اور ہماری ویب سائٹ moneygram.comاور ایپ ملا خط کریں۔ رابطہ برائے میڈیاmedia2moneygam.com
بینک الفلاح کے بارے میں:
بینک الفلاح کا شمار پاکستان کے سب سے برے بینکوں میں کیا جاتا ہے جو ملک بھر کے 200سے زائد شہروں میں 750سے زائد برانچوں کے نیٹ ورک اور اس کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر افغانستان ، بنگلہ یدشن، بحرین اور یو اے ای مےں بھی موجود ہے۔ بینک الفلاح ابودہبی گروپ کا ملکیتی ادارہ ہے اور اسی کے زیر انتظام ہے۔
٭….٭….٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *